تکفیریت کے مقابلے کے لئے اسلامی ممالک کے اتحاد کی ضرورت

IQNA

تکفیریت کے مقابلے کے لئے اسلامی ممالک کے اتحاد کی ضرورت

8:54 - April 14, 2014
خبر کا کوڈ: 1394932
ایکنانیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن یعقوب جدگال نے کہا ہےکہ دہشتگردی اور تکفیریت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کو اتحاد کی ضرورت ہے-

ایکنا نیوز ایجنسی-تبیان نیوز-ریڈیو تہران-اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن یعقوب جدگال نے کہا ہےکہ دہشتگردی اور تکفیریت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کو اتحاد کی ضرورت ہے- مجلس شورائے اسلامی میں جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے نمائندے یعقوب جدگال نے اسلامی ملکوں میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور تکفیریت جنہیں دشمنان اسلام کی حمایت حاصل ہے کے مقابلے کے لۓ مسلمانوں کا اتحاد نہایت ضروری ہے- یعقوب جدگال نے کہا کہ قرآن کریم اتحاد کی تعلیم دیتا ہے اور مسلمانوں کی کامیابی اتحاد ہی میں مضمر ہے- انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مسلمانوں کے درمیاں اتحاد پایاجاتا ہے اور اسی وجہ سے ملک کے استحکام میں خود مختاری پائی جاتی ہے- مجلس شورائے اسلامی کے اس رکن نے یہ بھی کہا کہ بعض مسلمان حلقے دشمنوں کو اس بات کا موقع دیتے ہیں کہ وہ حالات سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں میں تفرقہ پھیلائے- واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیاں اتحاد قائم کرنے کی کوشش کی ہے اور ایران دنیا میں اتحاد بین المسلمین کا سب سے بڑا داعی کہا جا سکتا ہے-

275793

نظرات بینندگان
captcha