سربراہ ہلال احمر :حقوق انسانی کے حوالے سے اسلامی نقطہ نظر بہترین ہے

IQNA

سربراہ ہلال احمر :حقوق انسانی کے حوالے سے اسلامی نقطہ نظر بہترین ہے

22:46 - May 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1404857
بین الاقوامی گروپ : ہلال احمر کے سربراہ کے مطابق اسلامی تعلیمات اور انسانی حقوق میں بہت گہرا رابطہ ہے۔

ایکنا نیوز-قم- ہلال احمر کے سربراہ " پیٹر ماورر" نے اسلامی تعلیمات اور ہلال احمر کے اہداف میں مشابھت پر تاکید کرتے ہو ئے کہا: دونوں کی نظر میں، دنیا میں امن کی شدید ضرورت ہے ۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی سے قم میں ملاقات پر خوشی کا اظھار کرتے ہو ئے پیٹر ماورر نے کہا:ہلال احمر معاشرے میں امن و محبت اور محروم طبقوں کی حمایت پر بہت گہری نظر رکھتا ہے اوراسلام میں بھی اسپر توجہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق میں آیت اللہ سیستانی اور اٹلی میں پاپ سے گفتگو اور ملاقات میں بھی یہی موضوعات قابل ذکر رہی ہیں۔پیٹر ماورر نے ہلال احمر کے کارکنوں کے قتل،اغواء اور اسکولوں پر بمباری،عام افراد ،بچوں اور خواتین کے قتل پر تشویش کا اظھار کرتے ہو ئے کہا کہ ان موضوعات پر توجہ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مختلف ادیان کے بزرگوں سے ملاقات کو خوش آیند قرار دیتے ہو ئے کہا کہ انکی تعلیمات ہمارے اہداف کے لیے بہت مفید ہیں ۔ پیٹر ماورر نے آیت اللہ ناصر مکارم  اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نابود کرنے والے ہتھیاروں سے متعلق نظریے کو سراہا۔

1403817

ٹیگس: ہلال ، احمر ، ملاقات
نظرات بینندگان
captcha