انتخابات تسلیم اور دہشت گردوں کو روکنا ۔ شام کے مسئلے کا حل ہے ۔ سید حسن نصراللہ

IQNA

انتخابات تسلیم اور دہشت گردوں کو روکنا ۔ شام کے مسئلے کا حل ہے ۔ سید حسن نصراللہ

14:53 - June 07, 2014
خبر کا کوڈ: 1414873
بین الاقوامی گروپ : مقاومت کے سربراہ نے دہشتگردوں کو شام میں روکنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا:صرف چند تنظیموں کو بلیک لسٹ کرنا کافی نہیں۔

ایکنا نیوز:
اطلاع رساں ادارے المنار کے مطابق مقاومت کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے  بیروت میں حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ مصطفی قصیرعاملی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں  کہا:  لبنان میں عوام امن واستحکام اور سیکورٹی کو مضبوط بنانے پر اصرار کرتی ہے اور اس کی پابند ہے۔
سید حسن نصراللہ نے لبنان کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے لبنانی گروہوں کی کوششوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا لبنان کے مسائل کے حل کے لئے بیرونی فریقوں کے معاہدے کا انتظار مناسب نہیں
سید حسن نصراللہ نے ملک میں بحران اور سیاسی اختلافات کے حل پرتاکید کرتے ہوۓ کہا کہ قبائلی اختلافات کو ترک کرنا لبنان میں امن کی اہم ضرورت ہے
مقاومت  کے سربراہ نے شام کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ شام میں موجود ہے تاکہ علاقے کےخلاف کی گئی سازش کا مقابلہ کرے اور اسے ناکام بنائے۔سید حسن نصراللہ نے شام میں شاندار انتخابات کو عوامی جیت قرار دیتے ہوئے کہا : دشمنوں کی تمام  سازشوں کے باوجود عوامی شرکت سے ثابت ہوا کہ شام میں جنگ عوام اور حکومت کے درمیان نہیں بلکہ بیرونی سازشوں کی وجہ سے جنگ کی سازش جاری ہے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ دشمنوں کے مقابلے میں سرحدوں پر بھی موجود رہے گی۔
مقاومت کے سربراہ نے شام کے حوالے سے مزید کہا : دہشت گردوں کو روکنا اور انتخابات کو تسلیم کرنا شام کے مسئلے کا بہترین حل ہے اور چند ممالک کی جانب سے چند دہشت گرد تنظیموں کو رسمی طور پر بلیک لسٹ کرنا کافی نہیں ۔
سیدحسن نصراللہ نے شام میں شاندار انتخابات کے انعقاد کو شامی حکومت اور قوم کے لئے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا اور کہا کہ شام کے خلاف مغرب کی دھمکیاں اور سازشیں  ناکام ہوچکی ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے اپنے بیانات میں اللہ کی راہ میں شیخ مصطفی القصیر کے جہاد اور قربانیوں کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ مصطفی القصیر  آنے والی نسلوں کے لیےبھترین  نمونہ ہے ۔

1414579

ٹیگس: سید ، حسن ، شام
نظرات بینندگان
captcha