ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے "tawhid.fr " کے مطابق مسلم یوتھ ڈے کا سالانہ پروگرام ۱۵ جون کو فرانس کے شھر سن-دنیس میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔
اس ثقافتی پروگرام میں قرآن میں تربیت،۲۰۱۴ میں مسلمان ہونے کے فرائض اور جوانوں کی ثقافتی اور اجتماعی ذمہ داریوں کے موضوعات پر پروگرام کو ترتیب دیا گیا ہے
اس ثقافتی پروگرام میں شرکت کرنے والے ،حفظ اور تلاوت قرآن کے مقابلون میں بھی شرکت کر سکتے ہیں ۔ دیگر مقابلوں میں اسلامی تفریحی مقابلے،اسپورٹس مقابلے،اور زہنی آزمائش کے مخلتف پروگرام شامل ہیں
پروگرام میں اسلامی کتب نمائش،فرانس میں مسلمانوں کی تصاویر، شدت پسندوں کے ہاتھوں حملوں میں مساجد کے نقصانات کی تصاویر وغیرہ بھی دیگر آیٹمز میں شامل ہیں۔ اس پروگرام میں مخلتف اسکالرز جوانوں کی ذمہ داریوں،اسلام مخالف تبلیغات اور شدت پسندی سے مقابلے کے مسائل پر خطابات بھی کریں گے۔