عبدالفتاح سیسی کی تقریب حلف برداری میں احمد نعینع کی تلاوت

IQNA

عبدالفتاح سیسی کی تقریب حلف برداری میں احمد نعینع کی تلاوت

10:30 - June 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1415551
بین الاقوامی گروپ: نو منتخب مصری صدر کی تقریب کا آغاز بین الاقوامی قاری کی تلاوت سے ہوا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " بوابہ فیتو" کے مطابق احمد احمد نعینع جو بین الاقوامی معروف قاری کی حیثیت سے عالمی سطح پر مشھور ہے اور خوبصورت تلاوت کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے اکثر اہم سرکاری تقریبات میں آپ ہی کی تلاوت سے استفادہ کیا جاتا ہے ۔
دلسچسپ پہلو یہ ہے کہ انور السادات ،مبارک حسنی،محمد مرسی اور عدلی منصور سے لیکر تمام مصری صدور احمد نعینع ہی کو تلاوت کے لیے دعوت دیتا ہے۔
گذشتہ روز عبدالفتاح سیسی کی تقریب حلف برداری میں بھی اعلی عیسائی اور سرکاری شخصیات کی شرکت کے ساتھ احمد نعنیع کو تلاوت کے لیے دعوت دی گئی اور انکی تلاوت سے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔
اس تقریب میں حلف اٹھانے کے بعد عدلی منصور نے رسمی طور پر صدارت کا عہدہ عبدالفتاح کو سونپ دی۔
شدید سیکورٹی انتظامات میں سپریم کورٹ آف مصر کی عمارت میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔

1415267

ٹیگس: مصر ، نعینع ، تلاوت
نظرات بینندگان
captcha