ایران سے آئے زائرین پھر تکفیریوں کے نشانے پر۔درجنوں ہلاکتوں کی خبر

IQNA

ایران سے آئے زائرین پھر تکفیریوں کے نشانے پر۔درجنوں ہلاکتوں کی خبر

10:41 - June 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1415566
بین الاقوامی گروپ:زائرین کے ہوٹلوں پر خودکش افراد کا حملہ، کئی خواتین زخمیوں میں شامل

ایکنا نیوز- تکفیری حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گذشتہ رات ایران سے متصل سرحدی شہر تفتان میں اتوار کے روز 300 پاکستانی  زائرین آئے تھے اور وہ وہاں دو ہوٹلوں میں قیام پذیر تھے۔
پاکستانی میڈیا {جیو-سماء}کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے کے قریب دو خودکش حملہ آور ایک ہوٹل میں داخل ہوئے جہاں ان کا سامنا سیکورٹی پر تعینات اہلکار سے ہوا۔ اہلکار کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔
 پہلے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا تاہم اس حملے کے بعد تین دیگر خود کش حملہ آور دوسرے ہوٹل میں داخل ہوئے۔
 بتایاگیا ہے  کہ دوسرے ہوٹل میں فائرنگ اور خود کش حملہ آوروں کو اپنے آپ کو اڑانے کے باعث 22 زائرین ہلاک ہوئے۔
 حملے کے فوراً بعد فرنٹیئر کور اور لیویز فورس کے اہلکار وہاں پہنچے جہاں حملہ آوروں اور ان کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔

بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی شہر تفتان میں زائرین پر حملے کے بعد ملک بھر میں  عوام نے احتجاج کیا

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ اس حملے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ان کی درخواست پر علاج کے لیے ایران منتقل کر دیا گیا ہے۔دیگر افراد کو ہیلی کاپٹروں کے زریعے کویٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی شہر تفتان میں  زائرین پر یہ پہلا حملہ کیا گیا ہے  جبکہ اس سال کے دوران بلوچستان میں  زائرین پر دوسرا بڑا حملہ تھا۔

2014
 

نظرات بینندگان
captcha