ایکنا نیوز- برطانیہ کے اسلامی مرکز کے تعلقات عامہ آفس کے مطابق دنیا بھر کی طرح لندن میں بھی آج نجات دھندہ عالم بشریت حضرت امام مہدی (ع) کی ولادت باسعادت کے حوالے سےجشن کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اسلامی مرکز لندن نے اس حدیث کے ساتھ جشن کی اطلاع دی ہے کہ "«لولم یبق من الدنیا الا یوم واحد لطول الله عزوجل ذلک الیوم حتى یبعث الله فیه رجلا من آل بیتی یواطیء اسمه اسمی "
ترجمہ " اگر دنیا کی زندگی کی عمر کا ایک دن بھی باقی رہے تو خدا اس دن کو اتنا طول دے گا اور لمبا بنادے گا یہانتک کہ میرے ہم نام ایک فرد ظھور کرے گا " رسول اکرم (ص)
قابل ذکر ہے کہ اسلامی مرکز لندن ایک فعال ادارہ ہے جو مختلف اسلامی مناسبتوں سے پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے۔