ایکنا نیوز- براثا نیوز- سید عمارالحکیم نے بغداد میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اپنی شجاعت اور استقامت سے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے
عمارالحکیم نے کہا کہ عراقی عوام اپنے ملک اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے متحد ہوجائیں۔
عمارالحکیم نے آیت اللہ سیستانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : بلاشبہ دفاع اور جہاد کے حوالے سے فتوی بروقت اور صورت حال کی سنگینی کے ادراک کی علامت ہے۔
براثا نیوز کے مطابق اکتیس ممالک سے ایک سو اکتیس مختلف افراد داعش کی حمایت اور معاونت کر رہے ہیں ان افراد میں تاجر،عالم،سیاست دان اور دیگر اہم سماجی شخصیات شامل ہیں ان ممالک میں سعودی،عرب،عراق،فلسطین،مراکش،انڈونیشیاء،کویت،ترکی،مصر ،لبنان،سوڈان،یمن،کینیا،سومالیہ،ہالینڈ،آسٹریلیا ،سویڈن ،موریطانیہ،بنگلہ دیش وغیرہ شامل ہیں۔