ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے«لیبانون فایلز»،کے مطابق لبنان میں قائم مرحوم علامه سیدمحمد حسین فضلالله کے دفتر، سے جاری بیان کے مطابق ہفتے کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا
بیان میں کہا گیا ہے کہ علم نجوم اور سائنسی تحقیقات کے مطابق اٹھائیس جون کو انشاءاللہ پہلا روزہ ہوگا
یمن میں بھی ہفتے کو پہلا روزہ متوقع ہے جبکہ عمان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اتوار کو پہلا رمضان ہوگا
سعودی عرب میں اتوار کو رمضان کا آغازمتوقع ہے اور مصر میں اس حوالے سے ابھی تک کوئی پیشن گوئی نہیں کی گئی ہے اور توقع ظاہر کیا جارہا ہے کہ جمعے کو رسمی طورپر رمضان کے دن کا اعلان کیا جائے گا۔