ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Scottish Daily Record»، کے مطابق «متیو کالینز»، جو اینٹی شدت پسند قومی تنظیم کا رکن ہے کا کہنا ہے کہ «فرسٹ برطانیہ» شدت پسند تنظیم نے مخلتف اسپورٹس کمپلیکس کرائے پر حاصل کی ہے تاکہ ان مراکز میں سڑکوں پر مسلمانوں سے جنگ اور ان پر حملوں کے طریقے اپنے حامیوں کو سیکھا سکے
«کمپلیکس برائے جنگ» کے عنوان سے معروف ان مراکز میں تربیت یافتہ افراد متعدد مواقعوں پر مساجد کے سامنے مظاہرہ کر چکے ہیں اور ان مظاہروں کے دوران مسلمان افراد ان کے تشدد کا نشانہ بھی بن چکے ہیں
مختلف اجتماعی اور تعصب مخالف تنظیموں نے ان مراکز پر شدید اعتراض کرتے ہوئے حکومت سے ان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطلبہ کیا ہے
«فرسٹ برطانیہ» نامی شدت پسند تنظیم میں پروٹسٹنٹ عیسائی شامل ہیں جو کھیتولک عیسائیوں کے مخالف سمجھے جاتے ہیں
برطانیہ میں تین ملین مسلمان بستے ہیں جو مختلف قسم کی تعصبات کا شکار ہیں اور اسلام مخالف حملوں میں نشانہ بنتے آرہے ہیں۔