المھدی انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے افغانستان میں بچوں کی ادبی اکیڈمی کا قیام

IQNA

المھدی انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے افغانستان میں بچوں کی ادبی اکیڈمی کا قیام

17:57 - June 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1422873
بین الاقوامی گروپ: اکیڈمی کا قیام ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سے وابستہ المھدی انسٹیٹیوٹ اورافغانستان کےادبی رایٹروں کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے

ایکنا نیوز- شعبہ مغربی ایشیاء-
المھدی انسٹیٹوٹ کے ڈائریکٹر حمیدرضا شاه آبادی کے مطابق بچوں کی ادبی اکیڈمی کا قیام ادبی مصنفوں کی مدد سے عمل میں لایا گیا ہے  ۔

شاہ آبادی کے مطابق اس اکیڈمی کے قیام کی ابتدائی بات چیت تھران میں بین الاقوامی کتاب نمائش میں ہوئی تھی اور افغانستان میں سفر کے بعد علمی وادبی شخصیات سے بات چیت اور صلاح ومشورے کے بعد اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
المھدی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ کے مطابق اس اکیڈمی کے قیام کا مقصد ادبی تعلیمات کا فروغ ہے اور اس اکیڈمی کو بھی مقامی افراد اور علمی شخصیات کے تعاون ہی سے چلایا جائے گا
شاہ آبادی نے بتایا کہ اس اکیڈمی میں ایرانی ادبی دانشور بھی ادبی حوالے سے معاونت کریں گے اور مقامی افراد کو ایران بھی بھیجوایا جائے گا
المھدی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے ادبی دانشوروں کے تعاون سے مشترکہ کاوشیں بھی اہداف میں شامل ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان ثقافتی آثار کو شائع بھی کیا جائے گا۔ اس ادبی اکیڈمی میں  ممبروں کی ہفتہ وار نشستیں  منعقد ہوں گی اور ادبی آثار پر تبادلہ خیال کیے جائیں گے
شاہ آبادی کے مطابق کابل یونیورسٹی کے شعبہ دری زبان کے سربراہ سے بھی ملاقات میں تجویز دی گئی ہے کہ بچوں کی ادبیات کو اختیاری مضامین میں شامل کیا جائے اور امید ہے کہ اس حوالے سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

1422005

نظرات بینندگان
captcha