عالم اسلام خطرے میں، داعش کے بعد اب دامس کی تشکیل

IQNA

عالم اسلام خطرے میں، داعش کے بعد اب دامس کی تشکیل

13:33 - June 29, 2014
خبر کا کوڈ: 1423764
بین الاقوامی گروپ:دہشت گرد تنظیم دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش نے دامس نامی اپنا نیا گروہ الجزائر اور تیونس میں بنانے میں مشغول ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- دنیا بھر میں اسلام کا چہرہ مسخ کرنے اور اسلام کو برا دین پیش کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔ داعش کی خیانت کاریاں جاری ہیں کہ اس دوران دامس کے نام سے نیا گروہ سامنے آرہا ہے۔

البلاد کے مطابق الجزائرنے اپنے پڑوسی ملک تیونس کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے میں لوگوں کو شام میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ مل کر لڑنے سے روکنے پر زور دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق تیونس کے حکام کی جانب سے دئیے گئے اعداد و شمار میں اس ملک کے 2400 شہری مسلح گروہوں میں شامل ہیں کہ ان میں 2000 داعش کے رکن ہیں۔

دہشت گرد تنظیم دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش نے دامس نامی اپنا نیا گروہ الجزائر اور تیونس میں بنانے میں مشغول ہے۔

29999

ٹیگس: داعش ، دامس ، مسلمان
نظرات بینندگان
captcha