پاکستان میں ادبی محفل بعنوان «رمضان المبارک فارسی شعرو نثر میں» کا انعقاد

IQNA

پاکستان میں ادبی محفل بعنوان «رمضان المبارک فارسی شعرو نثر میں» کا انعقاد

11:58 - July 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1424618
بین الاقوامی گروپ: خانه‌ فرهنگ اسلامی جمہوریہ ایران «راولپنڈی»میں منعقدہ اس ادبی محفل میں فارسی زبان سے محبت کرنے والے ادبی دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کیں

ایکنا نیوز-شعبہ مشرقی ایشیاء- فارسی زبان اور ادبیات سے تعلق رکھنے والوں کی چھٹی نشست خانہ فرہنگ راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
ادبیات معاصر ایران کے موضوع پر ہونے والی  نشستوں کے سلسلے میں «رمضان المبارک فارسی شعرو نثر میں» کے موضوع پر فارسی زبان کے اساتذہ ،راولپنڈی کے کالجوں اور یونیورسٹیز میں ایران شناسی شعبوں  کے سربراہ ور ادبی شخصیات کے ساتھ ادبی محفل منعقد ہوئی۔
خانه‌ فرهنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر نے اس نشست میں رمضان المبارک کے حوالے سے کہا کہ 
فارسی زبان کے مخلتف شاعروں نے اس موضوع پر اشارہ کیا ہے اور انکے کلام میں رمضان کا ذکر موجود ہے
اسلام آباد یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے استاد«آهنگری»،جو ایران کی وزارت علوم کی طرف سے بھیجا گیا ہے انہوں نے بھی اس نشست میں فارسی زبان اور فارسی شاعری کے حوالے سے اظھار خیال کیا
محفل شعر بحضور رہبر انقلاب فلم کی نمایش،اور شاعری کوئز مقابلوں میں پوزیشن لینے والوں میں انعامات کی تقسیم بھی اس پروگرام کا حصہ تھا۔

1423987

ٹیگس: شعر ، فارسی ، نشست
نظرات بینندگان
captcha