ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کی ایک رپورٹ میں عرب ٹی وی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے جب دیکھا کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے گھیرے میں آچکا ہے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
خودکش بمبار کا تعلق القاعدہ سے بتایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ ایک سرکاری پولیس عمارت میں ہوا، جسمیں ایک پولیس اہل کار کے علاوہ دو خودکش حملہ آور بھی ہلاک ہوگیے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ داعش کے سعودی عرب داخلے کے خطرات کے پیش نظر سعودی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔