بین الاقوامی دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کے آخری مرحلے کا آغاز

IQNA

بین الاقوامی دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کے آخری مرحلے کا آغاز

13:26 - July 06, 2014
خبر کا کوڈ: 1426374
بین الاقوامی گروپ:ایرانی نمائندے کے مطابق اٹھارویں بین الاقوامی مقابلہ قرآن کے فائنل راونڈ کا آغاز ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- ایران نمائندے رضا نژاد تبریزی کے مطابق دبئی میں جاری اٹھارویں بین الاقوامی مقابلہ قرآن کا ابتدائی مرحلہ اختتام پذیر  اور دبئی کے چیمبر آف کامرس ہال میں فائنل راونڈ کا آغاز ہوچکا ہے اور اس مرحلے میں ہر رات آٹھ سے دس قاری تلاوت کریں گے
رضا نژاد نے کہا کہ اس مرحلے کے لیے بعض ممالک کے قاریوں کے شیڈول کا اعلان بھی ہو چکا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ دبئی میں جاری اٹھارویں بین الاقوامی مقابلہ قرآن اول رمضان المبارک سے شروع ہوا ہے اور ان مقابلوں میں شرکت کے لیے ایک سو پینتالیس اسلامی ،عربی اور غیر اسلامی ممالک کو دعوت نامے ارسال کئے گئے تھے جنمیں سے ستاسی ممالک نے  دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی  ہیں
اس اٹھارویں بین الاقوامی مقابلہ قرآن میں دنیا بھر سے معروف قراء اور حافظ حضرات شرکت کر رہے ہیں اور پوزیشن لینے والوں کو نقد اور دیگر قیمتی اعلی انعامات دئیے جائیں گے
عرب امارات سے جاسم محمد مراد حسن  ،مصر سے صلاح محمود محمد الصغیر، اردن سے سمیح احمد خالد عثامنه ، لبنان سےخالد احمد برکات ، سعودی عرب سےفؤاد بن‌مصطفی کمال الحسن ، امارات سے اسامه هاشم الصافی ، عراق سےعبدالرزاق الدلیمی اورامارات ہی سے عبدالعزیز الحوسنی  ججز کمیٹی میں شامل ہیں۔

1426032

نظرات بینندگان
captcha