علی جنتی کی ایکنا سے گفتگو: قرآنی موضوعات اور داستانوں کے حوالے سے فلم بنانا ہماری ترجیحات میں سے ہے۔

IQNA

علی جنتی کی ایکنا سے گفتگو: قرآنی موضوعات اور داستانوں کے حوالے سے فلم بنانا ہماری ترجیحات میں سے ہے۔

14:11 - July 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1429154
بین الاقوامی گروپ:ایرانی وزیر ثقافت کا کہناہے کہ صرف قرآنی حروف پر مبنی فلم قرآن تک محدود نہیں بلکہ قرآنی تعلیمات سے اخذ شدہ تمام فلموں کو قرآنی فلم قرار دیا جاسکتا ہے

ایکنا نیوز- ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی نے ایکنا نیوز سے سینما اور فلمی امور سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فلموں کی ضرورت ہے جنمیں قرآنی اقدار اور تعلیمات کو اجاگر کیا گیا ہوتاکہ معاشرے میں طرز زندگی کا نمونہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بقول قرآنی اصولوں کے مطابق ہو۔
وزیر ثقافت نے کہا کہ قرآنی طرز زندگی میں جھوٹ،تہمت ،ریاکاری ، حرام خوری اور ظلم و ستم وجود نہیں رکھتابلکہ ایسی زندگی میں ایمان ،ہمدردی،نیکی ،عدل وانصاف اور بہترین سلوک دیکھنے میں آتا ہے لہذا ایرانی فلموں میں اس انداز کا ہونا ضروری ہے

قرآنی داستانوں پر ٹیلی ویژن کی خصوصی توجہ
وزیر ثقافت نے ایک سوال کے جواب میں کہا : خدا کے فضل وکرم سے ایرانی ٹیلی ویژن نے قرآنی داستانوں پر اچھی توجہ دی ہے اور مریم مقدس(س)، مردان آنجلس اور... وغیرہ فلموں اور ڈراموں کی تخلیق اس بات کی دلیل ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے البتہ شعبہ سینما اس حوالے سے کام کرنا چاہے تو اسے ہمارا بھرپور تعاون حاصل ہوگا۔

1428379

ٹیگس: علی ، جنتی ، فلم ، قرآنی
نظرات بینندگان
captcha