ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے«الامارات الیوم»، کے مطابق دبئی میں جاری قرآنی بین الاقوامی مقابلوں کےچھٹے دن سعودی عرب سے «عمر بن حسین بن سعید بن عیسی» مراکش کے «معاذ اولدیک» غنا سے «ابراهیم سوری مارا» روانڈا سے «نسیجیوفا ارقم» جیبوتی کے«محی الدین موسی احمد» جنوبی افریقہ کے «رائد ناقرالدین» اور لیبریا کے «محمد الامین دیالو» کے درمیان مقابلے ہوئے۔
مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ ابراهیم محمد بوملحه نے کہا کہ ۸۹ قاریوں کے درمیان مقابلوں میں سات قاری اور حافظ درست تلفظ اور حفظ کے اصولوں سے عدم آشنائی کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔
شیخ الازهر «احمد طیب»، جو ان مقابلوں کی کمیٹی کی جانب سے اسلامی خدمات کے حوالے سے سال کے اسلامی شخصیت منتخب ہوچکا ہے ان مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ رہے ہیں ۔
عرب امارات کے جاسم محمد مراد حسن ،مصرکے صلاح محمود محمد الصغیر،لبنان کے سمیح احمد خالد عثامنه اردن کےخالد احمد برکات ،سعودی عرب کے فؤاد بنمصطفی کمال الحسن ، عراق کے اسامه هاشم الصافی ،امارت کے عبدالرزاق الدلیمی اورعراق کے عبدالعزیز الحوسنی ججز میں شامل ہیں۔