فلسطین جل رہا ہے، مسلمانو ں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے، اٹھارہ جولائی جمعہ کو ملک بھر میں غاصب اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ قاری عثمان

IQNA

فلسطین جل رہا ہے، مسلمانو ں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے، اٹھارہ جولائی جمعہ کو ملک بھر میں غاصب اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ قاری عثمان

23:34 - July 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1430858
بین الاقوامی گروپ:معروف عالم دین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا قاری عثمان کاکہنا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت اور مشرق وسطیٰ سمیت پاکستان میں دہشت گردی میں امریکہ ملوث ہے اور غزہ پر جاری صیہونی اسرائیلی جارحیت امریکی ایماء پر کی جا رہی ہے

ایکنا نیوز-شفقنا-عروف عالم دین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا قاری عثمان کاکہنا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت اور مشرق وسطیٰ سمیت پاکستان میں دہشت گردی میں امریکہ ملوث ہے اور غزہ پر جاری صیہونی اسرائیلی جارحیت امریکی ایماء پر کی جا رہی ہے، انہوں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ اٹھارہ جولائی کو ملک بھر میں غزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہا ر ہمدردی کرنے کے لئے اور امریکہ اور اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو ’’یوم احتجاج‘‘ منائیں ۔

قاری عثمان نے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین پر جاری صیہونی جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں میں اپنا کردار ادا کرے اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں کلیدی کردار ادا کرے، قاری عثمان کاکہنا تھا کہ آج پورا عالم اسلام امریکی اورا سرائیلی سازشوں کے نشانے پر ہے تاہم مسلم امہ متحد ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

قاری عثمان کاکہنا تھا کہ رمضان المبارک میں غزہ پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے تاہم پاکستان سمیت دنیا کے تمام مسلم ممالک کو چاہئیے کہ مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں اور مسلم امہ کے دشمنوں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔

30741

نظرات بینندگان
captcha