ایکنا نیوز-کوئٹہ اور دیگر شہروں میں ماتمی جلوسوں کے روٹس پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ موبائل فون سروس بھی بند رہنے کا امکان ہے۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر کے تمام بڑے شہروں کے علاوہ حساس علاقوں میں ایک لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔
یوم شہادت حضرت امام علی کے جلوس کے موقع پر روٹ پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی ہے۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں جلوس کے روٹ اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی اور ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ کوئٹہ یوم امام علی کے جلوس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پولیس کے ساڑھے تین ہزار سے زائد آفسر اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جلوس کی فضایی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ جلوس میں داخلے کیلئے مختلف انٹری پوائنٹ رکھے گئے ہیں جہاں جلوس میں شامل ہونے والوں کی جسمانی تلاشی کیلئے تربیت یافتہ پولیس اہلکار تعینات کئے جار ہے ہیں۔ جلوس کے روٹ کے مختلف مقامات پر کلوز سرکٹ کیمرے لگائے گئے ہیں جن کا مرکزی کنٹرول روم اعلی پولیس آفیسرکے دفتر میں بنایا گیا ہے۔