مصر کے دارالافتاء نے قرآنی رنگ ٹون کو حرام قرار دیا

IQNA

مصر کے دارالافتاء نے قرآنی رنگ ٹون کو حرام قرار دیا

14:27 - July 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1432658
بین الاقوامی گروپ: گذشتہ روز ایک اعلامیے میں اس فتوی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «بوابة فیتو»،  کے مطابق مصر کے دارالافتاء نے اپنے رسمی اعلامیے میں کہا ہے کہ قرآن مجید خدا کا بہترین کلام ہے جو حضرت محمد(ص) پر نازل کیا گیا ہے اور اسے بہترین انداز میں پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
اور سوره واقعه کی آیت : «اِنَّهُ لَقُرْانٌ کَریم، فی کِتابٍ مَکْنُونٍ، لا یَمَسُّهُ اِلّا الْمُطَهَّرُون‌؛ کے مطابق قرآن کو طھارت اور پاک افراد کے سوا کوئی اور ہاتھ نہیں لگا سکتا ۔
لہذا مناسب نہیں کہ اس پاکیزہ کلام کو موبائل فون میں رنگ ٹون بنا کر استعمال کیا جائے کیونکہ یہ صرف عبادت اور ذکر کے لیے اترا ہے ۔ رنگ ٹون میں اسکا استعمال غیر مہذبانہ ہے ۔ 
موبائل رنگ ٹون میں اذان رکھنا بھی درست نہیں کیونکہ اذان صرف نماز کے اوقات کے لیے مخصوص ہے اسے ہر جگہ بغیر وقت نماز کے لیے بجانا مناسب نہیں ۔

مصر کے دارالافتاء نے کہا ہے کہ نعت اور اسلامی ترانے البتہ ممنوع نہیں اور اسکا استعمال جائز ہے ۔

1432166

ٹیگس: قرآن ، مصر ، رنگ
نظرات بینندگان
captcha