راولپنڈی اسلام آباد میں جمعة الوداع کے بڑے اجتماعات، اسرائیلی مظالم کیخلاف ریلیاں

IQNA

راولپنڈی اسلام آباد میں جمعة الوداع کے بڑے اجتماعات، اسرائیلی مظالم کیخلاف ریلیاں

22:08 - July 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1433167
بین الاقوامی گروپ:مختلف شہروں میں ، نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

ایکنا نیوز-سماء ٹیلی ویژن-اسلام آباد : راولپنڈی اسلام آباد میں بھی جمعة الوداع کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے، مساجد نمازیوں سے بھر گئیں، سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے، نماز کے بعد اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

اسلام آباد میں نماز جمعہ کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں ایک لاکھ سے زیادہ روزہ داروں نے نماز ادا کی، لال مسجد، مرکزی جامع مسجد اثناء عشری، مسجد رضا اور دیگر مقامات پر بھی جمعة الوداع کے خاص اجتماعات ہوئے، ملکی سلامتی اور غزہ کے فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نماز جمعہ کے بعد شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے، جن میں اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی اور غزہ پر جارحیت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

18798

نظرات بینندگان
captcha