ایکنا نیوز- ڈیلی اساس-ماہ صیام کے حوالے سےلوک ورثہ کے قومی ادارہ کے زیر اہتمام معروف مصورعظیم اقبال ،خواجہ محمد حسین،عمران طاہر،یونس رومی، سیدہ عائشہ بُخاری اور سارا عظیم کی اسلامی فن خطاطی کی نمائش کا افتتاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ شاہیرا شاہد نے کیا،ای ڈی لوک ورثہ نے تمام فن پاروں میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے اِن سے متعلق معلومات فن پاروں کے تخلیق کارمصوروں سے تفصیلاً حاصل کیں۔ بعد میں اپنے خطاب میں انہوں نے اسلامی فن خطاطی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمان مصوروں نے اپنے مذہب سے عقیدت اور محبت کا ثبوت فن مصوری کے ذریعہ دیا ۔انہوںکہاکہ اسلامی فن خطاطی کے خوبصورت فن پاروں پر مبنی یہ نمائش جودراصل مسلمانوں کی تہذیب و تمدن کی واضح روشن مثال بھی ہے جو اس نمائش میں ڈسپلے کئے گئے فن پاروں سے واضح طور پربھی جھلک رہی ہے۔