ایکنا - ایران ریڈیو-تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے صہیونی حکومت کا ایک آپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ فلسطین کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عزالدین قسام بریگیڈ نے آج جمعرات کے دن شمالی غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کا ایک آپاچی ہیلی کاپٹر مارگرایا ہے ۔ دریں اثناء عبری زبان کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر مقبوضہ فلسطین میں گرا ہے۔ ادھر فلسطینی ذرائع نے تل ابیب کی جانب پچھہتر راکٹ فائر کۓ جانے کی خبر دی ہے۔ صیہونی حکومت کا خیال تھا کہ جنگ کے پہلے ہی ہفتے میں حماس کے راکٹوں کا ذخیرہ ختم ہوجائے گا لیکن اس جنگ کو چوبیس دن گزرنے کے باوجود مقبوضہ سرزمینوں پر ان راکٹوں کے فائر کۓ جانے کا سلسلہ جاری ہے۔