داعش برطانیہ کے لئے براہ راست خطرہ ہے: ڈیوڈ کیمرون

IQNA

داعش برطانیہ کے لئے براہ راست خطرہ ہے: ڈیوڈ کیمرون

17:06 - August 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1440677
بین الاقوامی گروپ: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں تیزی سے پیش قدمی کرتی ہوئی شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) ہمارے لئے براہ راست خطرہ ہے

ایکنا - شفقنا-لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں تیزی سے پیش قدمی کرتی ہوئی شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) ہمارے لئے براہ راست خطرہ ہے اور یہ جنگجو برطانیہ کی سڑکوں پر آکر لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ داعش کے جنگجو عراق اور شام میں بہت تیزی سے پیش قدمی کر رہے ہیں جو کہ برطانیہ کے لئے براہ راست خطرہ ہیں، ہمیں ان کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے تمام تر فوجی وسائل کے ساتھ ساتھ، سفارت کاری اور امداد کا طریقہ بھی استعمال کرنا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا اگر  ہم نے جلد از جلد داعش پر قابو نہ پایا تو مغرب کو ‘کئی نسلوں تک جہدوجہد’ کرنا ہو گی اور جس تیزی سے یہ جنگجو آگے بڑھ رہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ مضبوط ہوکر  ہمیں برطانیہ کی سڑکوں پر نشانہ بنائیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں اپنی فوجیں بھیجنے سے گریز کرنا چاہیئے تاہم ایک بہتر اور روشن مستقبل کے لئے طویل المدتی منصوبے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی سیکیورٹی کو  سفارت کاری، امداد اور  فوجی طاقت کے ذریعے  سے محفوظ بنا سکتے ہیں،  اس مقصد کے لیے برطانیہ کو سعودی عرب، قطر، مصر، ترکی اور  ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

32430

ٹیگس: برطانیہ ، داعش ، خطرہ
نظرات بینندگان
captcha