ایکنا نیوز- ولادت بی بی معصومہ قم (س) کے حوالے سےپاکستان کے شہر کوئٹہ میں طلباء کے درمیان مقابلہ منقبت خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
علمدار اکیڈمی کے اشتہار کے مطابق خواہر امام رضا (ع) کی ولادت کے موقع پر مقابلہ منقت خوانی ، سنیئر اور جونیئر طلباء کے درمیان الگ الگ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جونیئر کیٹگری کا مقابلہ آج مورخہ بیس اگست کو جبکہ سنیئر کا مقابلہ پچس اگست کو منعقد ہوگا۔
یہ مقابلے انجمن سیدآباد کے جوانوں کے تعاون سے سردار حسن موسی گرلز کالج میں منعقد ہوں گے اور اہم مذہبی اور سیاسی شخصیات کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
بیس اور پچیسں اگست کے مقابلوں میں کامیاب طلباء کے درمیان فائنل مقابلہ اٹھائیس اگست، ولادت بی بی معصومہ(س) قم کی مناسبت سے یزدان خان ہائی اسکول میں منعقد کیا جائے گا جسمیں بلوچستان اسمبلی کے ممبراور مجلس وحدت مسلمین کے رکن آغا سید محمد رضا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
کامیاب طلباء کو قیمیتی انعامات دیے جائیں گے۔