داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی ضرورت / امریکہ وزیر خارجہ کی بھڑکیاں

IQNA

داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی ضرورت / امریکہ وزیر خارجہ کی بھڑکیاں

17:33 - September 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1445606
بین الاقوامی گروپ:امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاکہ داعش کے عراق اور شام میں انسانیت کش ایجنڈے سے نمٹنے کیلئے عالمی طور پر متحد ہونے کی ضرورت ہے

 ایکنا نیوز-نوایے وقت -امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے داعش کے عراق اور شام میں انسانیت کش ایجنڈے سے نمٹنے کیلئے عالمی طور پر متحد ہونے کیلئے کہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے یہ اپیل ایک ایسے وقت پر کی ہے جب نیٹو ممالک کے رہنما ویلز میں اگلے ہفتے اکٹھے ہو رہے ہیں ۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق جان کیری کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے امریکی قیادت میں ایک وسیع ترعالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نیٹو اجلاس کے موقع پر غیر رسمی طور پر اپنے روایتی اتحادی رہنماوں سے ملاقاتیں کر کے اس سلسلے میں تعاون ممکن بنائیں گے۔جان کیری کا یہ بھی کہنا تھا کہ '' اوباما داعش سے نمٹنے کے لئے رواں ماہ سلامتی کونسل کی سربراہ کانفرنس میں ایک منصوبہ پیش کریں گے ۔جان کیری نے دوٹوک الفاظ میں کہا  ہم داعش کے کینسر کو پھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
، اس کے خلاف دنیا کو اٹھنا ہو گا اور اسے شکست دینا ہو گی۔

قابل ذکر ہے کہ داعش جیسی تنظیموں کو امریکی مدد ہی سے اس قابل بنایا گیا ہے کہ آج دنیا اسکے خطرات کو اس نگاہ سے دیکھتی ہے۔

326102

ٹیگس: امریکہ ، خارجہ ، داعش
نظرات بینندگان
captcha