مسجدالحرام اور مسجدالنبی(ص) میں ؛ حج پروگراموں کے خصوصی انتظامات کا آغاز

IQNA

مسجدالحرام اور مسجدالنبی(ص) میں ؛ حج پروگراموں کے خصوصی انتظامات کا آغاز

9:00 - September 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1449098
بین الاقوامی گروپ: زائرین اور حاجیوں کی سہولت کے لیے حج کا خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- ای- پیپر«ناس» کے مطابق زائرین اور حاجیوں کی سہولت کے پیش نظر پندرہ ہزار خواتین اور مرد پر مشتمل خدمتگار اس رفاہی پروگرام میں معاونت کریں گے

یہ پروگرام ذی الحجه کے آخر تک جاری رہے گا اور ان پروگراموں میں تبلیغ،سروسیز،اطلاع رسانی اور دیگر انتظامی امور شامل ہیں
اس منصوبے کے مطابق مسجد الحرام کے شمالی حصوں کی توسیع اور زائرین کی رہنمائی کے لیےمسجدالحرام اور مسجدالنبی(ص) میں الیکٹرونکس سائن بورڑ بھی پروگرام کا حصہ ہے
اس منصوبے میں کہا گیا ہے کہ زائرین کی سہولت کے پیش نظر مسجد النبی کے سو سے زائد دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے
مسجدالنبی(ص) میں نصب خطبے،بالخصوص عید قربان کا خطبہ چار بین الاقوامی زبانوں ، اردو،انگریزی،فرنچ اور مالاوی وغیرہ میں ترجمے کے ساتھ ، ریڈیو پر خطبوں کو نشر کرنا اور چھبیس بڑی اسکرینوں پر زائرین کی رہنمائی کے لیے ہدایات اس منصوبے میں شامل ہیں۔

1448798

ٹیگس: حج ، مسجد ، حرم
نظرات بینندگان
captcha