دہشتگردوں سے مقابلہ، آیت اللہ سیستانی کا مثبت کردار

IQNA

دہشتگردوں سے مقابلہ، آیت اللہ سیستانی کا مثبت کردار

16:15 - September 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1450829
بین الاقوامی گروپ:وزیر اعظم حیدر العبادی نے دہشتگرد گروہوں سے مقابلے کے سلسلے میں آیت اللہ سیستانی کے مثبت کردار کو سراہا

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دہشتگرد گروہوں سے مقابلے کے سلسلے میں آیت اللہ سیستانی کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔ حیدر العبادی نے پیر کے دن العراقیہ ٹی وی چنیل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب عراق کے بزرگ مرجع تقلید اس نتیجے پر پہنچے کہ دہشتگرد سارے ملک کے لۓ ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں تو انھوں نے اپنا تاریخی فتوی دے کر عراق کو بدامنی اور تقسیم سے نجات دلادی۔ حیدر العبادی نے مزید کہاکہ انھوں  نے تمام حکام اور سفیروں سے کہا ہے کہ مرجعیت کے لۓ فتوی دینا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن آیت اللہ سیستانی نے ملکی صورتحال کے صحیح ادراک کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف فتوی دیا ہے تاکہ شہری قومی اقتدار اعلی کی تحفظ کے لۓ ہھتیار اٹھا لیں۔ عراقی وزیر اعظم نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والے  تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ فوج کمان کے احکامات کے مطابق یہ کام انجام دیں۔

58473

ٹیگس: سیستانی ، عراق ، دہشت ، گرد
نظرات بینندگان
captcha