آئی ایس او کا سالانہ سفیران ولایت کنونشن 26،27،28 ستمبر کومسجد مزار شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ پر منعقد ہو گا

IQNA

آئی ایس او کا سالانہ سفیران ولایت کنونشن 26،27،28 ستمبر کومسجد مزار شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ پر منعقد ہو گا

18:47 - September 22, 2014
خبر کا کوڈ: 1452835
بین الاقوامی گروپ:کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان اور طلباء شریک ہوں گے اور بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ سے تجدید عہد کریں گے

ایکنا نیوز- شفقنا- امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ آئی ایس او کا سالانہ سفیران ولایت کنونشن 26،27،28 ستمبر کومسجد مزار شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ پر منعقد ہو گاجس میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان اور طلباء شریک ہوں گے اور بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ سے تجدید عہد کریں گے۔اطہر عمران کاکہنا تھا کہ ساس برس آئی ایس او کے سالانہ مرکزی کنونش کو ’’سفیران ولایت کنونشن‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے اور سفیران ولایت کنونشن طلباء میں تحرک کی ایک نئی روح پھونکے گا۔آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ کنونشن کے اہم پروگرامات میں عالمی کانفرنس مہدویت امید بشریت، محفل مذاکرہ، شب شہداء ، محب کنونشن، تعلیمی کانفرنس، تعمیر ملت بذریعہ تعلیم اور نئے مرکزی صدر کا انتخاب اور حمایت مظلومین جہاں ریلی شامل ہیں۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی کنونشن 26،27،28 ستمبر کو مسجد مریم آباد ٹھوکر نیاز بیگ مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ لاہور میں منعقد کر رہی ہے، تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلاء حضرات، ڈاکٹرز، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء شریک ہونگے۔
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مزید کہا کہ سالانہ کنونشن امامیہ نوجوانوں کی احساساتی و نظریاتی وابستگی کا ثبوت ہے، ان کاکہنا تھا کہ سال رواں مختلف تعلیمی و تربیتی پروگرامات منعقد کئے گئے اسطرح کے پروگرامات نوجوانوں کیلئے تعلیمی رشد کا سبب بننے کیساتھ ساتھ قوم کی تقویت کا سبب بھی بنیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اطہر عمران نے کہا کہ نظام ولایت فقیہ کیساتھ ارتباط پر فخر ہے، کارکن آفاقی انقلاب کیلئے زمینہ سازی میں کردار ادا کریں اور امام زمان عج فرجہ کے ظہور اور انقلاب کی راہین ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ نظام ولایت فقیہ ہی ہے کہ جس نے دنیا کی شیطانی قوتوں کے مقابلے میں پائیدار استقامت دکھائی ہے اگر کوئی دنیاوی نطام ہوتا تو شاید دیر پا اور پائیدار استقامت برقرار نہ رکھ سکتا ، انکاکہنا تھا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئیے کہ اس نے ہمیں ولایت امیر المومنین علی علیہ السلام سے منسلک کیا ہے اور ہمیں نظام ولایت فقیہ سے مربوط رکھا اور ہمیں اس نظام سے مربوطی پر فخر ہے۔

شفقنا سے مسئلہ فلسطین پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل اتحاد بین المسلمین اور اسرائیل کیخلاف مسلح جدوجہد ہے، اورفلسطینیوں نے امام خامنہ ای کی تعلیمات کی روشنی میں مسلح جدوجہد جاری رکھی تو فتح انکا مقدر ہوگی انہوں نے کہا کہ عالم تشیع کو فخر ہے کہ امام خمینی (رہ) کے قرآنی آیت کا مصداق بن کر عالمی سامراج، استعمار و استکبار کو للکارا اور مظلوم فلسطینیوں اور مستضعفین جہان کو ہمت و حوصلہ عطا کیا۔
اطہر عمران نے کہا کہ ہمیں کراچی میں امریکی اسرائیلی ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے آئی ایس او کے سابق صدور، شہید راہ القدس عدیل عباس شہید، حیدر عباس شہید اور شہدائے القدس کوئٹہ پر فخر ہے کہ ہمارا خون بھی مظلوم فلسطینیوں کے خون کے ساتھ تحریک آزادی فلسطین میں شامل ہے۔ ا
اطہر عمران نے کہا کہ جس طرح ماضی میں سید حسن نصراللہ نے اپنی اس بات کو سچ کر دکھایا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور پڑ چکا ہے، آج نہتے فلسطینیوں نے بھی کربلا سے عزم لیکر اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور صہیونی اسرائیل کے خلاف مستحکم مسلح جدوجہد ہے، امریکا اور عالم مغرب کی تمام تر حمایت اور جدید ٹیکنالوجی کے باوجود اسرائیل شکست خوردہ ہوچکا ہے۔

34286

نظرات بینندگان
captcha