جنوری-فروری میں ؛ بین الاقوامی قرآن و حدیث اولمپیک مقابلوں کا انعقاد

IQNA

جنوری-فروری میں ؛ بین الاقوامی قرآن و حدیث اولمپیک مقابلوں کا انعقاد

12:24 - October 01, 2014
خبر کا کوڈ: 1456197
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی قرآن و حدیث اولمپیک غیر ایرانی طلباء کے لیے منعقد کیا جارہاہے

ایکنا نیوز- بین الاقوامی قرآن و حدیث اولمپیک مقابلوں کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ  علی رضا قربانی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ان مقابلوں میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا عمل جلد قم اور جامعه المصطفی(ص) سے وابستہ مراکز میں شروع کیا جارہا ہے
انہوں نے کہا : ملک سے باہر مربوط ادارے معین شدہ وقت میں مقابلوں کے بعد اپنے نمائندے مرکزی مقابلے میں شرکت کے لیے بھیجوا دیں گے
اولپیک مقابلوں کے تین شعبے
علی رضا قربانی کے مطابق تحریری،زبانی اور تحقیقی شعبوں میں الگ الگ مقابلے منعقد ہوں گے۔ تحریری مقابلے میں حدیث و قرآن، زبانی میں قرآت،ترتیل ، تحقیق،حفظ اور مضمون نویسی،ترجمہ اور تصنیف وغیرہ شامل ہیں
مقابلے  ماسڑز،ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر منعقد ہوں گے اور ابتدائی مقابلوں کے بعد فائنل راونڈ منعقد کیا جائے گا
علی رضاقربانی کا کہنا ہے: فائنل مرحلوں کا مقابلہ تین  اور چار فروری کو ہوگا جسمیں مختلف ممالک سے قاری اور حافظ شریک ہوں گے۔

چار فروی ،اختتامی تقریب
علی رضا قربانی کے مطابق تقسیم انعامات اور اختتامی تقریب چار فروری کومنعقد ہوگی

قابل ذکر ہے کہ قرآنی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی قرآن و حدیث اولمپیک مقابلہ ہر سال جامعه المصطفی(ص) کی جانب سے منعقد کیاجاتا ہے۔
اس قرآنی اولمپیک مقابلوں میں ستّر (۷۰) ممالک سے نامور قاری اور حافظ شریک ہوتے ہیں اور تمام مرحلوں کے مقابلوں میں لگ بھگ دس ہزار لوگ شرکت کرتے ہیں۔
اس سال پروگرام کی کیفیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے مقابلوں کے شعبوں میں کمی کی گئی ہے۔

1455130

نظرات بینندگان
captcha