ایکنا نیوز- قطر کے روزنامه «الشرق» کے مطابق سائنسی ادارہ برائے تعلیم وترقی کے تعاون سے دس خصوصی کلاسوں پر مبنی پروگرام چھ سے دس سال کے بچوں کے لیے شروع کیا گیا ہے
قرآنی کلاسز اتوار اور پیر کے دن «الخور» اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گی
ادارہ برائے تعلیم وترقی کی جانب سے شروع کیا گیا اس پروگرام میں قرآن پڑھنا اورلکھنا اور قرآنی مفاہیم اور تعلیمات کو درک کرانا مقصد بتایا جارہا ہے
ادارے کے نمائندے فیصل الدوسری نےاسلامی تعلیمات کی حوصلہ افزائی کو اس پروگرام کا اہم مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پروگرام میں صرف اس ادارے کے ممبر حضرات کے بچے شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی شعبے کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے میں اسلامی اقدار کو اس طرح کے پروگراموں کے زریعے سے عام کرانے کی کوشش کرے۔