ایکنا نیوز- آستانہ امام علی(ع) کے شعبہ تعلقات کے مطابق جشن غدیر پروگرام اسلام آباد کی «الکوثر» یونیورسٹی میں منعقد کیا جارہا ہے
آستانہ علوی اور یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ اس پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے آستانہ علوی کے وفد کا دورہ اسلام آباد بھی جلد متوقع ہے
آستانے کے نمائندے سیدغسان الخرسان نے کہا ہے کہ ہم دوسری مرتبہ اسلام آباد جانا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے پہلے بھی اسی سلسلے کے پہلے جشن کے موقع پر وفد دورہ اسلام کرچکا ہے
انہوں نے امام علی سے منقول اس حدیث «الناس صنفان إما أخٌ لک فی الدین أو نظیر لک فی الخلق: کہ انسانوں کے دوگروہ ہیں ۔انسان یا تو دینی بھائی ہے یا انسانی حوالے سے ایک گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ کہا کہ اس سفر اور جشن کا مقصد بھی تعلیمات اہل بیت کا تعارف اور بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط کرنا ہے
الخرسان نے کہا: اس سفر میں آستانے کی طرف سے شائع شدہ کتابوں کو عربی اور اردو زبان میں تحفے میں پیش کیے جائیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ اس سفر میں اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات اور اسلامی مراکز کے دوروں کا امکان بھی موجود ہے۔