ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس پہلے تربیتی کورس میں سو اساتذہ کو تربیت دینے کا پروگرام شامل ہے ۔
آستانے کے شعبہ قرآن مجید کے سربراہ سیدباسم الحلوکا کہنا ہے کہ اس تربیتی کورس کا مقصد ،قرآنی مراکز قائم کرانا ،قرآنی ثقافت اور قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ ان تربیتی پروگراموں میں طلباء کو قرآن اور اسلامی احکام کی طرف مائل کرنا اور انہیں تربیت دے کر ایک تجربہ کار قرآنی معلم بنانا بھی ہدف ہے
سید باسم الحلو نے مزید کہا: اس تربیتی پروگرام میں شریک اکثر طلباء مختلف قرآنی انجمنوں اور مراکز سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا تربیتی پروگرام کے آخر میں امتحان لینے کے بعد طلباء کو سرٹیفیکٹ اور کارکردگی سند بھی جاری کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس تربیتی پروگرام میں تجوید،احکام ، درست قرآت اور خطاطی سیکھانے کا اہتمام ہے ۔