ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " نون" کے مطابق جرمنی میں مقیم ایزدی فرقے کے امیر، انور معاویہ نے کہا ہے کہ
ماننا پڑے گا کہ اس مشکل گھڑی میں جو قوم ایزدیوں کے لیے عراق کے میدان میں کود پڑی ہے وہ شیعہ ہے
انہوں نے کہا : داعش کے حملوں میں ہمارے مرد مارے گئے،عورتوں کی توہین کی گئی اور بچوں کو اغواء کیا گیا اور اس مشکل میں شیعہ لیڈران اپنی جانوں پر کھیل کر ہمارے لیے میدان میں آگئے
انور معاویه نے کہا: ہماری عورتیں داعش کی جانب سے فروخت کی جارہی ہیں اور صرف ایک شیعہ تاجر ابوعاج نے چالیس عورتوں کو خرید کرانہیں انکے گھروں کو واپس پہنچا دیا ہے
انہوں نے شیعہ قوم کی قربانی اور جذبہ ایثار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنی اور کردوں سے بڑھ کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ہماری مدد کے لیے آگے بڑھی ہے۔