ایکنا نیوز- اتحادیہ قرا امامیہ اور قرآن اکیڈمی کے زیر اہتمام عید سعید غدیر خم کی مناسبت سے مقابلہ حسن قرائت کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی تھی۔
اس پور نور محفل کے مہمان خصوصی ممبر بلوچستان اسمبلی جناب سید محمد رضا تھے ۔ علاوہ ازیں مہمان خاص میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ، ڈپٹی سیکریڑی جنرل شیخ ولایت حسین اور کونسلر کربلائی رجب علی تھے۔
جشن غدیر کے حوالے سے منعقدہ قرائت مقابلوں کے نوجوان پوزیشنز ہولڈرز قراء اور فٹبال ٹورنامنٹس میں رنر اور ونر کھلاڑیوں کو انعامات دیے گئے۔