عراق سنی قبائل کا شیعہ مرجعیت کی تعریف اوراظھار قدر دانی

IQNA

عراق سنی قبائل کا شیعہ مرجعیت کی تعریف اوراظھار قدر دانی

13:46 - October 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1461236
بین الاقوامی گروپ: عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سنی قبائلی کونسل کی جانب سے شیعہ مرجع کی جانب سے وحدت اورہم آہنگی کی فضاء کو برقرار رکھنے پر اظھار تشکرکیا گیا ہے

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق شیعہ مرجع نے جمعہ کے دن اپنے ایک پیغام میں عراق کے مغربی علاقے کے عوام سے کہا کہ وہ اپنے بازو اور اپنی فوج پر اعتماد کرتے ہوئے داعش کوشکست دیں اور غیر ملکیوں کے آسرے پر نہ رہیں
صوبہ صلاح الدین کی سنی قبائلی کونسل کے سربراہ ناجی الجباره نے سومریہ نیوز سے گفتگو میں عراقی مرجعیت کے کردار کو کربلاء اور نجف میں سراہتے ہوئے کہا کہ مرجع کا پیغام اتحاد قابل تحسین ہے
الجباره نے کہا:صلاح الدین کے عوام عراقی فورسز کی طاقت پر مطمین ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ ہماری فوج صورتحال کو قابو کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے
انہوں نے عراق اور امریکہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر اظھار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے
صلاح الدین کی سنی قبائلی کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ داعش ایک بیرونی دہشت گرد گروپ ہے اور عراق پر حملہ آور ہوا ہے اور اسکا مقصد علاقے میں امن و امان کو تباہ کرناہے۔

1461056

ٹیگس: عراق ، سنی ، کونسل
نظرات بینندگان
captcha