ایکنا نیوز- اطلاع رساں چینل «Radio Australia» کے مطابق آسٹریلین مسلم انجمن کا کہنا ہے : عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے واقعات اورداعش کی سرگرمیوں کی وجہ سے دین اسلام کے خلاف غلط تصورات پیدا ہوگئے ہیں
مسلم انجمن کے سربراہ علی چوہدری نے کہا : مسجدوں کو کھولنے سے سینکڑوں آسٹریلین مسجدوں میں آئے اور انہوں نے مساجد کو دیکھا اور مسلمانوں سے بات چیت بھی کیں تاکہ غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے
ادیان میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے ایکٹیو سوشل ورکر آوریل رابینسون نے اس حوالے سے کہا : بڑھی تعداد میں لوگوں نے مساجد کا دورہ کیا اور ایکدوسرے کی ثقافت سے آشنائی حاصل کیں ۔
مہاجرین کے امور کے وزیر اسکات موریسون، نے بھی «لاکمبا» میں مسجد کا دورہ کیا اور کہا کہ اوپن مسجد مہم سے لوگوں کو موقع ملا کہ وہ اسلام کے حوالے سے با ت چیت کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی پالیسی کا ایک حصہ ہے تاکہ لوگ بہتر طور پر ایکدوسرے کو جان اورسمجھ سکے
کینبرا میں اسقف اعظم اور اسلامی مرکز کے سربراہ کی جانب سے امن و محبت کی علامت کے طور پر زیتون کا ایک پودا کاشت کیا گیا.