آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا سعودی عرب کے بادشاہ کے نام خط

IQNA

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا سعودی عرب کے بادشاہ کے نام خط

17:31 - October 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1464196
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کے بادشاہ کے نام پیغام میں، اس ملک کے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمر کے لئے موت کی سزا کے حکم پر عمل درآمد روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ کے نام پیغام میں آیا ہے کہ اس زمانے میں جب کہ فتنوں نے امت اسلامیہ کو نشانہ بنارکھا ہے، شیخ نمر باقر النمر کی سزائے موت کے حکم پر عدم عمل درآمد، تفرقہ پھیلانے والوں کی مایوسی اور عالم اسلام میں شیعہ اور سنّی کے درمیان وحدت کی تقویت کا باعث بن سکتا ہے۔

ایران کی تشخیص مصلحت مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے اس پیغام میں اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ علاقے اور عالم اسلام کی موجودہ صورت حال نہایت ہی حساس ہے اور اسلامی فرقوں میں اتحاد و وحدت پر مبنی نظریات، مسلمانوں کو ان حساس اور دشوار حالات سے نجات دلا سکتے ہیں۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے اس پیغام میں سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ کو مخاطب کرتے ہوئے، اسلام میں رواداری کے مقام و منزلت اور قلوب کے باہمی قریب آنے میں محبت کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان جہان کو سعودی عرب کے بادشاہ سے یہ توقع ہے کہ وہ شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کی سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کے حوالے سے مدبرانہ فیصلہ کرتے ہوئے، اس حکم کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ شیعہ عالم دین آیت اللہ باقرالنمر کو سعودی عرب میں انسانی حقوق کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کے الزام میں 2012 کو گرفتار کرلیا گیا تھا، اور 15 اکتوبر 2014 کو سعودی عرب کی ایک عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا اور اس حکم کے ساتھ ہی دنیا بھر میں اس حکم کے خلاف دنیا زبردست احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

60275

نظرات بینندگان
captcha