علامہ امین شہیدی:پاکستان میں انتہا پسندوں کو امریکہ، اسرائیل اور بھارت سمیت عرب ممالک کی مالی معاونت حاصل ہے

IQNA

علامہ امین شہیدی:پاکستان میں انتہا پسندوں کو امریکہ، اسرائیل اور بھارت سمیت عرب ممالک کی مالی معاونت حاصل ہے

21:33 - November 21, 2014
خبر کا کوڈ: 1475575
بین الاقوامی گروپ: غیر ملکی ایجندے پر سرگرم عمل دہشت گرد قوتیں اور انتہا پسند دہشت گرد گروہ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں جلوسوں پر حملہ کرنے کی گھناؤنی منصوبہ بندی کر رہے ہیں

ایکنا نیوز-مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے شفقنا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندوں کو امریکہ، اسرائیل اور بھارت سمیت عرب ممالک کی مالی معاونت حاصل ہے، ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی ایجندے پر سرگرم عمل دہشت گرد قوتیں اور انتہا پسند دہشت گرد گروہ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں جلوسوں پر حملہ کرنے کی گھناؤنی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم حکومت کو چاہئیے فی الفور اور قبل از وقت ان دہشت گرد قوتوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

علامہ امین شہیدی نے انتہا پسند گروہوں کو ملنے والی غیر ملکی مالی امداد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے بیرونی مداخلت کو روکنا ہو گا جو ممالک انتہا پسندوں کو فنڈنگ کرتے ہیں وہ کسی بھی صورت پاکستان کے خیر خواہ نہیں پاکستان میں شدت پسندوں کو امریکہ ، اسرائیل، انڈیا اور عرب ممالک کی آشیرباد حاصل ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ان ممالک نے نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم دنیا میں شدت پسندوں کی پشت پناہی میں بڑا کردار ادا کیاہے جس کا خمیازہ آج مسلم امہ بھگت رہی ہے۔

37486

ٹیگس: امین ، پاکستان ، مدد
نظرات بینندگان
captcha