کینیا میں مساجد پر پابندی کے خلاف احتجاج

IQNA

کینیا میں مساجد پر پابندی کے خلاف احتجاج

14:43 - November 23, 2014
خبر کا کوڈ: 1476468
بین الاقوامی گروپ: مومباسا میں مساجد پر پولیس کی رکاوٹ کی وجہ سے مظاہرہ کیا گیا

ایکنا نیوز- رایٹر کے مطابق فورسیز  کی جانب سے ساحلی شہروں میں کئی مساجد سیل کردیا گیا ہے کینیایی جوان اسامہ کے مطابق پولیس نماز جمعہ کی ادائیگی سے عوام کو روک رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت ان مساجد میں جائیں گے چاہے پولیس ہم پر گولی کیوں نہ چلا دے
اسامہ اور دیگر بہت سے مسلمان پولیس رکاوٹوں کے باوجود مساجد جانے پر مصر ہیں
گذشتہ ہفتے کو مسلح پولیس نے مومباسا کے مختلف علاقوں جیسے،موسی، سکینه، منا اور صفا  میں مسجدوں پر ریڈ کرکے سینکڑوں جوانوں کو گرفتار کیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے اطراف میں واقع مساجد میں اسلحے چھپایے گئے ہیں ۔ اس الزام کو مسلمانوں کی جانب سے رد کیا گیا ہے
مسلمان لیڈروں کی جانب سے دہشت گردی کے نام پر اقدامات کو ظالمانہ قرار دیا جارہا ہے
نیروبی پارلیمنٹ میں کئی ممبروں نے مساجد کے خلاف آپریشن کو غیر قانونی اور اسکی روک تھام پر زور دیا  ہے
کینیا کی پولیس امریکہ اور برطانیہ کی حمایت کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔

1476164

ٹیگس: کینیا ، مسجد ، پولیس
نظرات بینندگان
captcha