پيغمبر اكرمۖ كا فرمان آسٹريا كے مسلمانوں كے اتحاد كےلیے نمونہ ہے-

IQNA

پيغمبر اكرمۖ كا فرمان آسٹريا كے مسلمانوں كے اتحاد كےلیے نمونہ ہے-

10:05 - October 31, 2006
خبر کا کوڈ: 1505557
بين الاقوامی گروپ: آسٹريا كے مسلمانوں نے سيرت رسولۖ كو اپنا آﺋیڈيل بنا كر قومی اتحاد اور يكجہتی كےلیے اپنی كاركردگی كا آغاز كرديا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ،آسٹريا كی اسلامی يونين كے سربراہ جناب شيخ محمد توران نے كہا :آسٹريا كے مسلمانوں نے حديث رسولۖ كو اپنا نمونہ بنايا ہے –ان كے سامنے پيغمبر اسلامۖ كی یہ حديث ہے -٫٫كہ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو دوسروں كے ساتھ نيكی كرے٬٬
شيخ محمد تورانی نے كہا كہ سماج میں اخوت و برادری كو برقرار كرنے كےلیے اس حديث سے درس لينا ضروری ہے-
اسلامی يونين كے سربراہ نے كہا كہ اس حديث كا انگريزی اور جرمنی زبان میں ترجمہ كر كے ساﺋن بورڈ مختلف راستوں اور اہم مقامات پر آويزاں كردیے گۓ ہیں-
نظرات بینندگان
captcha