كويت میں تعليم قرآن كريم كے كورسز كا آغاز

IQNA

كويت میں تعليم قرآن كريم كے كورسز كا آغاز

13:10 - July 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1952980
قرآنی سرگرمياں گروپ: كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے ادارہ امور قرآن كريم كی كوششوں سے ۵ جولائی سے تعليم قرآن كريم كے كورسز اور پروگراموں كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف كے اسلامی ريسرچ اور قرآنی امور كے مشير "عبداللہ البراك" نے اس بارے میں كہا ہے كہ كويت كے قرآنی امور كے اداروں میں منعقد ہونے والے یہ قرآنی كورسز يكم اگست تك جاری رہیں گے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ تعليم قرآن كريم كےپروگراموں اور سرگرميوں كے مہم ترين فوائد میں اسلامی علوم اور حفظ قرآن كريم كی ثقافت كی ترويج كرنا ہے۔
610648

نظرات بینندگان
captcha