تعليمی نصاب سے قرآنی آيات كو حذف كيا جائے : احمد شفيق

IQNA

تعليمی نصاب سے قرآنی آيات كو حذف كيا جائے : احمد شفيق

23:02 - May 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2338089
بين الاقوامی گروپ : مصر كے صدارتی اليكشن كے دوسرے مرحلے تك رسائی حاصل كرنے والے اميدوار "احمد شفيق" نے اپنے پر معنی بيانات میں تجويز دی ہے كہ مصری طلباء كے تعليمی نصاب سے قرآنی آيات كوحذف كرنا چاہيئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "المشہد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حسنی مبارك دور كے آخری وزير اعظم اور مصر میں حالیہ صدارتی اليكشن كےدوسرے مرحلے تك پہنچنے والے اميدوار "احمد شفيق" نے مسيحی سیٹلائیٹ چينل CTV كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران تجويز دی ہے كہ اگر ضرورت ہو تو قرآنی آيات كو تعليمی كتابوں سے حذف كردينا چاہيئے تاكہ مسيحی طلباء كو قرآنی آيات كے حفظ میں كسی قسم كی دشواری پيش نہ آئے ۔
احمد شفيق كے بيانات اس وقت منظر عام پر آئے ہیں جب مصری عوام صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلے میں اس كی موجودگی سے ناراضی دكھائی ديتے ہیں اوراس وجہ سے كئی شہروں میں اس كے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی برپا كیے گئے ہیں ۔
1019033
نظرات بینندگان
captcha