بچوں اور جوانوں كے ٹی وی چينل سے عيد سعيد فطر كے خصوصی پروگراموں کی نشریات

IQNA

بچوں اور جوانوں كے ٹی وی چينل سے عيد سعيد فطر كے خصوصی پروگراموں کی نشریات

23:52 - August 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2396249
بچوں اور جوانوں كا گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران میں بچوں اور جوانوں كے ٹی وی چينل سے عيد سعيد فطر کے موقع پرخصوصی پروگرام نشر كیے گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، مذكورہ ٹی وی چينل سے وابستہ بچوں كے گروپ نے عيد فطر كی رات اور دن كو خصوصی پروگرام نشر كرنے كا اعلان كيا تھا ۔
رپورٹ كے مطابق ، "لال ٹوپی" كے عنوان سے خصوصی پروگرام عيد فطر كے موقع پر نشر ہونے والے پروگراموں کا حصہ تھا جو عيد كی رات ۹ سے ۱۰ بجے تك نشر كيا گيا ہے اور اس میں معروف اداکاروں ايرج طہماسب اور حميد جبلی نے اپنے فن كامظاہرہ كيا ہے ۔
اسی طرح "عمو پورنگ " نامی پروگرام بھی عيد سعيد فطر كے خصوصی پروگراموں میں سے ایک تھا جو مذکورہ چينل سے نشر كیے گئے ہیں ۔
1081422
نظرات بینندگان
captcha