فكر گروپ : اللہ تبارك و تعالی نے اپنے رسول (ص) اورائمہ معصومين (ع) كو اپنی كتاب كی تفسير كے لیے منتخب كيا ہے اور یہ مطلب عقلی ، قرآنی اور روائی دليلوں كے ذريعے قابل اثبات ہے جن میں امامت كو ثابت كرنے والی روايتين بالخصوص حديث ثقلين كا نام قابل ذكر ہے جس میں پيغمبر ختمی مرتبت (ص) نے اپنی امت كو قرآنی كريم كے ساتھ ساتھ اہل بيت (ع) كی طرف رجوع كرنے كی تاكيد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، حوزے اور يونيورسٹی كے تحقيقاتی سينٹر سے وابستہ قرآنی تحقيقات كے گروپ كے ركن حجت الاسلام "علی اكبر بابايی" نے اپنی نئی كتاب "تفسيری مكاتب فكر اور رشوں كا جائزہ " میں عقلی ، قرآنی اور روائی ادلہ كے ذريعے قرآن كريم كی تفسير كو پيغمبر اكرم (ص) اور ائمہ معصومين (ع) كے ساتھ مختص كيا ہے ۔
1086478