آيت اللہ مجتبی تہرانی كی موجودگی میں حوزہ علمیہ تہران كے نئے تعليمی سال كا افتتاح

IQNA

آيت اللہ مجتبی تہرانی كی موجودگی میں حوزہ علمیہ تہران كے نئے تعليمی سال كا افتتاح

23:52 - September 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2409207
فكر گروپ : ۱۱ ستمبر كو حوزہ علمیہ تہران كی ڈائريكٹنگ كونسل آيت اللہ مجتبی تہرانی كی پرنور شركت كے ہمراہ شہيد مطہری نامی دينی مدرسے میں نئے تعليمی سال كی دوسری افتتاحیہ تقريب منعقد كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ علمیہ تہران كے مركز مديريت كے شعبہ معلومات كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تہران كے دينی مدارس كی ڈائريكٹنگ كونسل نے مذہبی ثقافت كی ترويج ، حوزہ تہران كی حيثت منوانے اسی طرح مدرسے كا تعارف پيس كرنے كے لیے نئے سال كی افتتاحیہ تقريب منعقد كی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، حوزہ علمیہ تہران ہميشہ سےفقہا اور حكما كا علمی اور تربيتی مركز رہا ہے جس كی تاريخ تقريبا بارہ سو سال پرانی ہے ۔
اس وقت حوزہ علمیہ تہران كے ۱۰۰ دينی مدرسوں میں ۱۰ ہزار سے زائد طلباء و طالبات تعليم حاصل كر رہے ہیں جبكہ اس حوزے كا شمار ملك كے چار بہترين علم مراكز میں ہوتا ہے ۔
1095680
نظرات بینندگان
captcha