حضرت ختمی مرتبت﴿ص﴾ ؛ تمام انبیاء﴿ع﴾ کے درمیان عفت اور عصمت کے علمبردار تھے

IQNA

حضرت ختمی مرتبت﴿ص﴾ ؛ تمام انبیاء﴿ع﴾ کے درمیان عفت اور عصمت کے علمبردار تھے

23:44 - September 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2416369
فکر گروپ : پیغمبر اسلام﴿ص﴾ مقام عصمت میں حضرت عیسی ﴿ع﴾ اور حضرت موسی﴿ع﴾ بلکہ تمام انبیاء﴿ع﴾ سے اونچے مرتبے پر فائز تھے اور جو لوگ مکمل طور پر جنسی مسائل اور گناہوں سے آلودہ ہو چکے ہیں ایک بے قیمت فلم کے ذریعے عفت و عصمت کے عظیم علمبردار کی شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
معارف وحی اور عقل انسٹی ٹیوٹ کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین علی نصیری نے ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کے ساتھ گفتگو کے دوران گستاخانہ فلم کے ذریعے پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کی توہین اور اس کے مقابل میں مسلمان دانشوروں کے ردعمل کے بارے میں خیال ظاہر کیا : تشدد اور متعدد شادیاں یہ دو ایسے عنصر ہیں جن کو مغربی دنیا رسول اسلام ﴿ص﴾ اور اسلامی مقدسات کی توہین کے لیے استعمال کرتی ہے لہذا مسلمان دانشوروں اور اہل نظر حضرات کو ان دو شبہات کا مکمل طور پر جواب دینا چاہیئے ۔
1103281
نظرات بینندگان
captcha