ميلاد رضوی جشن كمیٹی كی رپورٹ كے مطابق آقائے حميد رضا اصيلی نے مزيد كہا: آستان قدس رضوی كے قائم مقام متولی كی تاكيدات كے پيش ِنظر تمام پروگرامنگ اور بجٹ سيكشن آستان قدس رضوی كے مدّنظرپروگراموں جيسے عشرہ ٔ كرامت كے جشن ،شب ہائے قدر كے مراسم اور ماہ مبارك رمضان المبارك میں ضيافت رضوی كو شورائے عالی فرہنگ و ثقافت ،اسلامی ارتباطات و تبليغات كے معاونتی ادارے اور متبركہ اماكن اور امور زائرين كے معاون ادارے كے ماہرين كی باہمی نشستوں میں ان فعاليات كے لئے پاس ہونے والے اخراجات كو متعلقہ كمشن میں پيش كرنے كے بعد فائنل صورت ديتا ہے۔
انہوں نے عشرہ ٔ كرامت كےلئے كی جانے والی پروگرامنگ اور سوچ بچار كے بارے میں كہا: گزشتہ سال كے مقابلے میں موجودہ سال عشرۂ كرامت كے لئے پاس ہونے والے بجٹ میں ۸۰ فيصد تك اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتايا كہ علوم قرآن و حديث كا فيسٹيول جو كہ آستان قدس رضوی كے ملازمين اور ان كی فيمليز كے لئے ہے،رونق ِ رضوان پروگرام اور شہروں اور دیہاتوں میں جشن كے پروگرام بعض مخصوص موقوفہ جات كی درآمدات كے ذريعے ہوتے ہیں جيسا كہ درگز،تربت ِ حيدریہ ،اسفرائن اور سرخس میں اس طرح كے پروگرام امسال مذكورہ موقوفات سے ہو رہے ہیں ۔
آقائے اصيلی نے مزيد كہا: ثقافتی اور سماجی ادارہ جات كے لئے مخصوص كيا جانےوالا بجٹ جيسے جوانوں كو مشورت كی خدمات بہم پہنچانے اور اجتماعی معاشرتی تحقيقات انجام دينے والا ادارہ،ہنری آثار ايجاد كرنے كا ادارہ،اسلامی تحقيقاتی فاؤنڈيشن ،علوم اسلامی رضوی،رضوی ثقافتی فاؤنڈيشن ،جسمانی ورزش اور كتابخانے كا ادارہ اور عشرہ كرامت كی قدر دانی و تكريم كے ادارے كے بجٹ شورائے عالی فرہنگی كی تحتِ نظارت طے پاتے ہیں ۔
انہوں’’خورشيد كے زير سایہ‘‘عنوان كے تحت اجراء كیے جانے والے جشن پروگرامز ،حرم مطہر كے مراسم كا مواد تيار كرنا،انہیں ريكارڈ كرنا اور تدوين كر كے CDكی صورت میں زائرين كے درميان مفت تقسيم كرنا ،’’ہشتمين خورشيد ولايت‘‘كے عنوان سے فيسٹونل كا انعقاد ،فرہنگی ،ثقافتی اور ورزشی مقابلہ جات كا اجراء سالانہ منتخب كتاب ِ رضوی كی طباعت و اشاعت اور پھر جشن ميلاد رضوی كے خاص ايام میں اس كی تقسيم اور معنوی تحائف كے ان پروگراموں میں شركت كرنے والے افراد میں تقسيم جيسے پروگراموں كو آستان قدس رضوی كے ثقافتی و سماجی ادارہ جات كے جملہ پروگراموں میں ذكر كيا جو عشرہ ٔ كرامت كے ايام كے ساتھ مخصوص ہیں ۔
آقائے اصيلی نے كہا: اسی طرح اسلامی تبليغات و ارتباطات كے معاون ادارے ،املاك و اراضی كے معاون ادارے ،ادارہ ٔ تعلقات عامہ كے مركزی دفتر اور آموزش حسن خدمت كے مركز كی مديريت كو عشرۂ كرامت رضوی كے مختلف پروگرام كروانے كے لئے اختيارات دئیے گئے ہیں اور ادارہ جات اپنے ذيلی اداروں اور شعبوں پر نگرانی كرتے ہوئے طے شدہ پروگرام كروائیں گے۔
انہوں نے مديريتی اور معاونتی ادارہ جات جو بجٹ دريافت كرتے ہیں ؛كی كاركردگی كی وضاحت كرتے ہوئے كہا:آستان قدس رضوی كی اسلامی تبليغات كا معاونتی ادارہ حرم مطہر رضوی كے پروگراموں كی كوريج كرتے ہو ئے كوشش كرتے ہیں كہ یہ پروگرامز تقارير،مدح خوانی ،حلقہ ہائے معرفت اور مراسم كی فوٹو گرافی وغيرہ كی صورت میں اپنی فعاليات پيش كرے،آستان قدس رضوی كے تعلقات عامہ كے مديريتی ادارہ بھی اندرونی اور بيرونی چينلز میں متعلقہ پروگراموں كی نيوز كوريج كے ذريعے اور مہمانوں كے ساتھ ہم آہنگی كی خدمات میں پيش پيش ہے،املاك و اراضی كی معاونت كا ادارہ مختلف شہروں میں نمائندہ دفاتر كے ذريعے متبرك پيكٹس اور تحائف تقسيم كرنے كی شكل میں فعاليت انجام ديتا ہے ،بجٹ دريافت كرنے والے شہروں میں سرخس خاص مقام كا حامل ہے۔
جناب حميد رضا اصيلی نے اظہار كيا: طبس اور كاشمر كے متبركہ بُقعوں كے لئے بھی بجٹ بھيجا جاتا ہے اور یہ مراكز بھی رضوی ثقافتی فيسٹيول اور فرہنگی تبليغاتی پروگرامز جيسے كتاب خوانی كے مقابلہ جات وغيرہ كے ذريعے اس عشرے میں رضوی سيرت و معارف كے نشر و ترويج میں اپنا كردار ادا كرتے ہیں۔
آستان قدس رضوی كے پروگرام اور بجٹ كے مدير نے آخر میں كہا:آستان قدس رضوی كے پروگراموں كی مالی حمايت اور اس مذہبی ادارے كے مالی منابع سے واقفين كی نیّتوں كے مطابق استفادہ كرتے ہوئے اور اسی طرح فرہنگی،ثقافتی ،اقتصادی و اجتماعی امور میں پروگرامنگ كرنے كے ساتھ اعلیٰ اہداف و مقاصد تك پہنچنے كے لئے اور آستان قدس رضوی كے بيس سالہ مجوزہ پروگرامز اور نصب العين كے حصول كے راستے میں گامزن رہنے كی كوشش كر رہے ہیں ۔