آیت‎الله‌العظمی مکارم شیرازی: داعش سے جنگ کافی نہیں/علماء کی مدد سے اس سوچ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے

IQNA

آیت‎الله‌العظمی مکارم شیرازی: داعش سے جنگ کافی نہیں/علماء کی مدد سے اس سوچ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے

9:06 - November 24, 2014
خبر کا کوڈ: 2610963
بین الاقوامی گروپ: تکفیریت تحریک کانفرنس کے سربراہ نے تکفیری سوچ کے خطرات کے حوالے سے کہا کہ جنگ کے علاہ اس کروپ کی بنیاد کو ختم کرنا اہم ہے

ایکنا نیوز- آیت‌الله العظمی ناصر مکارم شیرازی نے تکفیری کانفرنس کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تکفیری گروپ بیکوقت اسلام اور انسانی معاشروں کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔
مرجع تقلید نے کہا کہ کب تک ہم  اسلام اور مسلمانوں کی توہین پر خاموش رہیں گے ۔ انہوں نے دین رحمت کو دہشت گردوں کا دین بنا رکھا ہے
انہوں نے کہا : اس گروپ سے جنگ ٹھیک ہے مگر اس سوچ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمان جوان گمراہ ہو کر انکے قریب نہ جائے
آیت اللہ شیرازی نے کہا کہ ان دہشت گرد تنظیموں نے تمام حدیں پار کردی ہیں اور مسجد و مزار سمیت بوڑھے اور بچوں تک کو قتل عام کیا جارہا ہے
انہوں نے کہا کہ ایک سازش کی تحت اس گروپ کو دولت اسلامی کا نام دیکر اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے
آیت اللہ مکارم نے کہا کہ اس وقت علماء کی ذمہ داری اہم ہے اور سیاسی مقابلوں کے علاوہ علمی حوالوں سے اس فکر کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے
قرآن کے اس معروف مفسر کا کہنا ہے کہ خدا اور پیغمبر اسلام کی تاکید ہے کہ مسلمان کی جان اور عزت محترم ہے مگر انکا عمل مکمل اس فرمان کے مخالف ہے
انہوں نے کہا کہ اسلام عرب وعجم سب کے ساتھ رواداری سے پیش آنے کی تاکید کرتا ہے مگر یہ گروپ عصر جاہلیت کی مانند مسلمانوں کا خون بیدردی سے بہا رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ایک مفتی امام حسین (ع) کی عزاداری کو کفرقرار دیکر قتل کا فتوی صادر کرتا ہے یہ مفتی کہاں سے فرزند پیغمبر کے غم میں آنسو بہانے والوں کے خون کو حلال قرار دیتا ہے
مکارم شیرازی نے واضح کیا : کفر وشرک اور تکفیر کے حوالے سے انکی سوچ غلط ہے اور بزرگ علماء جو اسلام اور سنت سے آگاہ ہیں اس نکتے کو جانتے ہیں مگر یہ دہشت گرد تعصب پر قائم ہیں
قابل ذکر ہے کہ تکفیری تحریکیں علماء اسلام کی نظر میں،بین الاقوامی کانفرنس مدرسه علمیه امام کاظم(ع) میں منعقد کی گئی ہے اس کانفرنس میں مختلف ممالک سے اہم اسلامی علماء شریک ہیں
آیات عظام مکارم شیرازی اور آیت اللہ سبحانی، دفتر رہبری کے حجت‌الاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی، شورای نگہبان کونسل کے آیت‌الله احمد جنتی، اور حوزہ ہای علمیہ کے ڈائریکٹر آیت‌الله حسینی بوشهر بھی اجلاس میں موجود تھے.

 

1476246

نظرات بینندگان
captcha