ایکنا نیوز- «OIC»، کے شعبہ تعلقات کے مطابق افتتاحی تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی اور اسلامی کانفرنس تنظیم کے جنرل سیکریٹری ایادمدنی بھی شرکت کریں گے
اجلاس میں عالم اسلام کے مسائل ،میڈیا ہم آہنگی اور مسجد الاقصی اور صھیونی سازشوں کو اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردارپر تبادلہ خیال کیا جائے گا
اسلامی ممالک میں پیشرفت،امن وامان اور تعلقات مستحکم کرنے میں میڈیا تعاون پر بھی بات چیت ہوگی
اب تک مذکورہ اجلاس نو مرتبہ منعقد ہوچکا ہے سعودی عرب، مصر، شام، سینیگال ،تہران اور مراکش میں متعدد اجلاس اس سے پہلے منعقد ہوچکا ہے
نواں اجلاس دو سال پہلے لیبرول میں منعقد ہوا تھا جسمیں میڈیا کے کردار پر غور کیا گیا ۔
اگرچہ ان نشستوں میں ہم آہنگی پر بات چیت تو ہوتی ہے مگر لگتا ہے کہ اسلامی ممالک کے میڈیا کو درست خط پر گامزن ہونے میں وقت لگے گا.